ایک نیوز(چودھری اشرف)پاکستان سپر لیگ 10میں آج آرام کے بعد کل دوبارہ میدان سجے گا،نیشنل سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی ۔
ٹورنامنٹ کے 7میچز مکمل ہونے کے بعد اسلام اباد 6پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون کی پوزیشن پر براجمان ہے،لاہور قلندرز چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دو پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجودہے۔
کراچی کنگز دو میچ کھیل کر دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کی بغیر پوائنٹ کے پانچویں اور چھٹی پوزیشن ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ویمنز کرکٹ کوالیفائرٹیمز کا چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر واہگہ بارڈر کا دورہ
خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل سیز ن10میںاسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47رنز شکست دے دی تھی۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن10کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈنے مقررہ اوورز میں نے6وکٹوں کے نقصان پر202رنز بنائے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ،آندرے گوس نے 9، کپتان شاداب خان نے 14، اعظم خان نے 4 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں،اسلام آباد یونائیٹڈ کے203رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔