ایک نیوز: پی ایس ایل سیز ن 10 اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 47رنز شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے پاکستان سپرلیگ سیزن 10 کے ساتویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈنے مقررہ اوورز میں نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 53 اور کولن منرو نے 48 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 33 اور جیسن ہولڈر نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ،آندرے گوس نے 9، کپتان شاداب خان نے 14، اعظم خان نے 4 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے 203 رنز کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 155رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔