ویب ڈیسک:پی ایس ایل 10میں گزشتہ روز کراچی کے نیشنل بینک ارینا سٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا میچ ہوا جس میں قلندرز نے65رنز سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے بعد سٹیڈیم کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے جس میں شاہین آفریدی اپنےبیٹے کو اٹھا ئےگرائونڈ میں کھڑے ہیں ان کے ساتھ انکی بیگم بھی موجود ہیں۔
اسکے علاوہ اس تصاویر میں شاہد آفریدی کی دو چھوٹی بیٹیاں بھی موجود ہیں جو گزشتہ رات کراچی اور لاہور کا میچ دیکھنے کراچی سٹیڈیم آئی تھیں،اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے ہمراہ ایسی تصاویر شیئر کرتے رہے ہیں جس میں عالیار کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا تھا ۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل 10کے مقابلے جاری ہیں،آج پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اپنا دوسرا میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گا ۔
خیال رہے کہ ملتان سلطانز کو اپنے پہلے میچ میں کراچی کنگز کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ دفاعی چیمپئن اسلام آباد نے اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت رکھے ہیں ۔