پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری 

پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری 
کیپشن: Great news for citizens who want to get passport

ایک نیوز: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند شہریوں کے لیے خوشخبری ،  محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم  کردی گئی، اب شہری پاکستان کے کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوا سکیں گے ۔  

محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے شناختی کارڈ ایڈریس کی شرط ختم  کردی گئی , پاسپورٹ رولز میں ترمیم کا مراسلہ علاقائی دفاتر کو بھیج دیا گیا ۔

مراسلہ کےمطابق نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو حدود کے دائرہ اختیار میں نرمی دی جائے گی، پاکستان کا کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ کے لیے اپلائی کر سکتا ہے، ایڈریس کی بنیاد پر پاسپورٹ بنانے کی سہولت سے انکار نہیں کیا جائے گا۔   

ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی  کا کہنا ہے کہ   فیصلہ شہریوں کو درپیش مشکلات کے پیش نظر کیا گیا، نئی پالیسی کے تحت شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنوانے کے اہل  ہوں گے۔