ایک نیوز:کراچی کارسازحادثہ کیس میں عدالت نےمتاثرین کےحلف نامے قبول کرتے ہوئے ملزمہ نتاشہ کو بری کردیا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ ملزمہ کے خلاف کوئی اور مقدمہ نہیں تو اسے رہا کردیا جائے، ملزمہ نتاشا کے خلاف امتناع منشیات کا مقدمہ زیر سماعت ہے ،منشیات کے مقدمہ میں ملزمہ ضمانت پر رہا ہیں۔
عدالت نے فریقین کی جانب سے جمع کروائے گئے حلف نامے منظور کرلئے ،جس کے بعد ملزمہ کو کار ساز حادثہ کیس میں بری کر دیا گیا۔
خیال رہے کہ ایک ماہ قبل تیز رفتار گاڑی میں سوار ملزمہ نتاشہ نے موٹرسائیکل سواروں اور دوسری گاڑیوں کو روند ڈالا تھا، حادثے میں باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے تھے۔