کاہنہ :پولیو ورکرز کیساتھ ناروا سلوک ،وزیر صحت کانوٹس 

کاہنہ :پولیو ورکرز کیساتھ ناروا سلوک ،وزیر صحت کانوٹس 
کیپشن: Kahnah: ill-treatment of polio workers, Health Minister Canutes

ایک نیوز: کاہنہ میں پولیو ورکرز کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعہ پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے فوری نوٹس لے لیا۔
خواجہ عمران نذیر نے سی ای او ہیلتھ لاہور سے 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کرلی ، پولیو ورکرز کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے گا، کسی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کریں گے، خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ جب بھی کوئی واقعہ رپورٹ ہوتا ہے محکمہ صحت فوری ایکشن لیکر کارروائی کرتاہے۔
خواجہ عمران نذیر صوبائی وزیر صحت نےسی ای او ہیلتھ لاہور کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کر دی۔