ظلم کی انتہا،کار سوار خاتون کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق

ظلم کی انتہا،کار سوار خاتون کی ٹکر سے 2بھائی جاں بحق
کیپشن: The end of cruelty, 2 brothers died after being hit by a woman riding a car

ایک نیوز:چند روز قبل جنوبی چھاونی کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ کا شکار ہونے والے دو بھائی ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔
کار سوار امیر زادی نے آرمی میں بھرتی کے خواہشمند دو بھائیوں کو گاڑی تلے روند ڈالا ،دل دہلا دینے والا واقعہ21اکتوبر کو پیش آیا تھا ،گاڑی میں سوار خاتون نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو بھائیوں کو کچل ڈالا تھا۔
حادثے میں20 سالہ نور الحسن اور 18سالہ محمود الحسن زخمی ہوئے تھے،کئی روز تک ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دونوں بھائی جان کی بازی ہار گئے ،شیخوپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھے ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کار میں سوار امیر زادی کی شناخت ایشا رضوان کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ لاہور انوسٹی گیشن پولیس امیرزادی خاتون کو تاحال گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔    

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا لاہور کیولری گراؤنڈ میں تیز رفتار کار کی زد میں آکر 2 بھائیوں کے جاں بحق ہونےپر اظہار افسوس، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے  قانون کے مطابق فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔