ایک نیوز:وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے وزیر اطلاعات عظمی بخاری کی ملاقات ہوئی ،وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا صحافی برادری کے لیے تاریخی اقدام سامنے آیا ہے۔
مریم نوازشریف نے 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، مریم نواز نےوزارت اطلاعات کو جرنلسٹ کالونی لاہور فیز ٹو کےلیے فوری اقدامات کرنے کا حکم دے دیا،وزیراعلی پنجاب نےصحافیوں کو پلاٹ کی جلد از جلد فراہمی کے لیے تمام قانونی جلد پورے کرنے کا حکم دیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےجرنلسٹ ہاؤسنگ سکیم فیز ٹو کی کارروائی جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ صحافی اور حکومت ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں، صحافیوں کو پلاٹ دے کر احسان نہیں کررہے یہ انکا حق ہے، تمام صحافیوں کو میرٹ اور قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد پلاٹس دیے جائیں گے۔
وزارت اطلاعات پنجاب نے لاہور پریس کلب کے علاؤہ دیگر لاہور کے صحافیوں سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس حوالے سے اگلے دو تین روز میں باقاعدہ اشتہار جاری کیا جائے گا۔