امریکامیں انتخابات،ڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیرس انتخابی مہم میں مصروف 

امریکامیں انتخابات،ڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیرس انتخابی مہم میں مصروف 
کیپشن: Elections in America, Donald Trump and Kamala Harris are busy in the election campaign

ایک نیوز:امریکامیں انتخابات سے قبل گہما گہمی عروج پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اورکاملا ہیرس انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔
امریکی تاریخ میں آج تک کوئی عورت صدر نہیں بنی ،کیا امریکی ایک خاتون کوصدر قبول کرنے کیلئے تیار ہیں؟نیاسروے سامنے آگیا۔
 57فیصدامریکی وائٹ ہاؤس کیلئے ایک خاتون کومنتخب کرنے کیلئے تیار ہیں جبکہ سروے 23فیصد امر یکی ایک خاتون کوصدر منتخب کرنے کےلئے تیار نہیں  ہیں۔    
دوسری جانب امریکی الیکشن سے قبل لبنان میں 60روزہ جنگ بندی کیلئے بات چیت شروع ہو گیہ ہے، خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل60روزہ جنگ بندی سے پہلے ہفتے کے اندر لبنان سے فوجیں نکال لے گا۔
اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کااعلان جلد متوقع ہے،نجیب میقاتی مشرقی وسطیٰ کیلئے امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین آج اسرائیل کادورہ کررہے ہیں،امریکی ایلچی نے رابطہ کرکے کہاہے 5نومبر سے قبل جنگ بندی ہوسکتی ہے، لبنان میں جنگ بندی کی تجاویز بائیڈ ن انتطامیہ نے تیار کیں ہیں۔