ایک نیوز :حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، یکم نومبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی رد و بدل نہیں ہو گا اور آئندہ 15 دن کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل3 روپے 40 پیسے سستاکیا گیا ہے ۔
پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی جس کے بعد نئی قیمت 211 روپے 3 پیسے فی لیٹر ہوگی۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 189 روپے 46 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔