میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی ،میں کھیل سکتا تھا، فخر زمان

Oct 31, 2023 | 23:17 PM

ایک نیوز :پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلےباز فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے،  کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتیں۔

تفصیلات کےمطابق قومی بیٹرکامزید کہنا تھا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا۔لیکن  اچھا بھی ہے کہ تھوڑا آرام کرلیا، پاک بھارت میچ کا اثر پڑتا ہے اور اس سے کارکردگی پر فرق بھی پڑتا ہے۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ آج میچ جیت کر خوشی ہوئی ہے،ورلڈکپ میں بڑا سرپرائز دیں گے، بنگلہ دیش کے خلاف فتح کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بالرز نے آج اچھی کارکردگی دکھائی،فخرزمان نے شاندار بلے بازی کی۔پاکستانی بلے باز فخر زمان نے کہا کہ  یہاں بالرز کو ایکوریٹ بالنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے
خیال رہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے، قومی ٹیم  نے 205رن کا ہدف 32.3اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ میں آج 31 ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا ۔

مزیدخبریں