ایف آئی اے  کے17افسران افغان مہاجرین کے کیمپ پرمقرر

Oct 31, 2023 | 22:53 PM

ایک نیوز:غیرقانونی طورپرمقیم افغان تارکین وطن کے انخلا کے معاملے پر ایف آئی اے نے 17ملازمین کو افغان مہاجرین کے کیمپ پرمقرر کردیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد علی سوڈہر کی سربراہی میں ایف آئی اے کے 17 افسران حاجی کیمپ پر قائم افغان مہاجرین کی کیمپ پر مقرر کردیئے گئے ۔ ان میں 1اسسٹنٹ ڈائریکٹر ،1 انسپکٹر،2ایس آئی سیز ،4 ہیڈ کانسٹیبلز اور 8کابسٹیبلز شامل ہیں ۔ایف آئی اے غیر قانونی طور پر شہر میں مقیم افغان باشندوں دیگر کو اپنے ملک بھیجنے کے لئے ہنگامی اقدامات کرینگے ۔ایف آئی اے مختلف سرکلوں سے اہلکاروں کی حاجی کیمپ پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے مقرر کردہ افسران تمام غیر ملکیوں کے انخلا تک نئی پوسٹنگ پر کام کرتے رہیں گے ۔ایف آئی نے افسران و دیگر کی مقررہ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا.

مزیدخبریں