مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں

Oct 31, 2023 | 21:55 PM

ایک نیوز :مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کی تیاریاں،فور پاز ٹیم کا زو کیپر  اسپشلسٹ ایک ہفتہ کی  تربیت کے بعد واپس لوٹ گیا ۔

فور پاز ٹیم کے ایلیفینٹ اسپشلسٹ اور زو کیپر اسپشلسٹ کی جانب سے کراچی  ہتھنی کی تربیت کیلئےاقدامات  کئے گئے۔

فور پاز ٹیم کے ایلیفینٹ اسپشلسٹ کی جانب سے آئندہ دس روز تک ہتھنی کو کنٹینر میں سوار ہونے اور اسے استعمال کرنے  تربیت دی جائے گی ۔ہتھنی کی چڑیا گھر سے سفاری پارک منتقلی کی ریرسل بھی کرائی جائے گی ۔

مدھو بالا ہتھنی کی چڑیا گھر سے آئندہ ماہ  سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں