ایک نیوز :متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے والی کمیٹی نے ماہ نومبر 2023 کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیٹرول 0.39 درہم (29.37 روپے) جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 0.15 درہم (11.30 روپے) کی کمی کی گئی ہے۔متحدہ عرب امارات میں ای پلس کیٹیگری کا پیٹرول 2.85 درہم (214.63 روپے) فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔ اکتوبر میں اس کی قیمت ڈی ایچ 3.26 فی لیٹر تھی، جبکہ ڈیزل کی قیمت اب ڈی ایچ 3.42 (257.56 روپے) فی لیٹر ہوگی۔
یو اے ای میں سپر 98 پیٹرول کی قیمت 3.03 درہم (228.19 روپے) فی لیٹر ہوگی۔ اکتوبر میں قیمت 3.44 درہم فی لیٹر تھی جبکہ اسپیشل 95 کی قیمت 2.92 درہم (219.90 روپے) فی لیٹر ہوگی۔ گزشتہ ماہ یہ 3.33 درہم فی لیٹر تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بھی آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 18 روپے کمی کا امکان ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے ثمرات عوام تک منتقل کرتی ہے یا نہیں؟