ایک نیوز : بلوچستان کے ضلع آواران میں دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار آصف عرفان،سپاہی عرفان علی کو فوجی اعزازکیساتھ سپردخاک کردیاگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید نائب صوبیدار آصف عرفان ضلع اوکاڑہ،سپاہی عرفان علی سرگودھا کے رہائشی تھے۔شہداکی نمازجنازہ میں پاک فوج کے افسران،عزیزواقارب،اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی قربانیاں دہشت گردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اورحوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں ۔دہشت گردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہےگی ۔