شاداب خان کو کیوں نہیں کھلایا گیا ؟پی سی بی نے وضاحت دیدی

Oct 31, 2023 | 18:23 PM

 ایک نیوز :پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سپن باولنگ آل راؤنڈر شاداب خان کو میڈیکل پینل کے مشورے پر آرام دیا گیا ہے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق شاداب خان کے میڈیکل معائنے کے بعد انہیں آج نہیں  کھلایا جارہا۔ شاداب خان جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے دوران کنکشن کا شکار ہوئے تھے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ گزشتہ سال ستمبر سے شاداب خان کے ساتھ کنکشن کا تیسرا واقعہ ہے، ان کی صحت کے لیے ہر طرح کی احتیاط برتی جائے گی۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق آنے والے دنوں میں شاداب خان کے مزید معائنے ہوں گے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف میچ کے لیے فخر زمان، سلمان آغا اور اسامہ میر فائنل الیون میں شامل ہیں۔

مزیدخبریں