ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد: ایپلی کیشن پورٹل بھی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

Oct 31, 2023 | 18:02 PM

ایک نیوز :خیبر پختونخوا اورسندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوباہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ہدایات اور امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر ایپلی کیشن پورٹل دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کی زیر صدارت میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے لیے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں صوبائی داخلہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں سرکاری میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا اورسندھ میں ایم ڈی کیٹ کے دوباہ انعقاد کے لیے پی ایم ڈی سی کی ہدایات اور امیدواروں کی سہولت کے پیشِ نظر ایپلی کیشن پورٹل دوبارہ کھولا جائے گا۔

پورٹل صرف انہی دونوں صوبوں میں ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کے لیے کھولا جائے گا۔ سرکاری میڈیکل کالجوں کے لیے پورٹل مزید 3 دن جبکہ پرائیویٹ کالجز کے لیے ایپلیکیشن پورٹل مزید 2 ہفتے کے لیے کھولا جائے گا۔

سیکرٹری ہیلتھ  پنجاب علی جان نے کہ پنجاب میں ایم ڈی کیٹ شفاف طریقے سے ہوا۔ صوبائی داخلہ کمیٹی نے کہا کہ ایم ڈی کیٹ ڈومیسائل کی بنیاد پر ہونا چاہیے، موجودہ پالیسی کے تحت ایک صوبے میں ٹیسٹ منسوخ ہونے کا اثر باقی صوبوں کے داخلوں پر بھی پڑتا ہے۔

مزیدخبریں