اسد عمر کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

Oct 31, 2023 | 17:45 PM

ایک نیوز :پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کو جے آئی ٹی نے  یکم نومبر کوسہ پہر چار بجے طلب کرلیا۔

پولیس  کےمطابق اسد عمر کو ڈی آئی جی انوسٹی گیشن آفس لاہور قلعہ گجر سنگھ طلب کیا گیاہے ،اسد عمر کو 5 ایف آئی آرزکی تحقیقات سے متعلق پیش ہونے کی ہدایات دی گئی ہے ۔اسد عمر کو ایف آئی آر سرور روڑ اور گلبرگ میں درج مقدمات میں طلب کیا گیا۔ اسد عمر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنے بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

مزیدخبریں