ایک نیوز: نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے دورہ لاہور کے دوران حضرت علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
اس موقع پر نگران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی، صوبائی کابینہ کے اراکین اور دیگر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے انسٹی ٹیوٹ فار آرٹ اینڈ کلچر کے پہلے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، انوار الحق کاکڑ نے پاس آؤٹ ہونے والے طلبا میں اسناد تقسیم کیں اور انہیں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے سب کو ملکر کردار ادا کرنا ہوگا، فارغ التحصیل طلبا ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں گے، پاکستان کو پاس آؤٹ ہونے والے طلبا کی صلاحیتوں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان نے ترقی کی منازل طے کی ہیں، حکومت ملک کی معاشی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے، پاکستان میں معیشت کی ترقی کیلئے بہت سے مواقع موجود ہیں۔
ادھر نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی مزار اقبال آمد،وزیر اعظم اور وزیر اعلی محسن نقوی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی۔
وزیر اعظم اور وزیر اعلی نے شاعر مشرق کو خراج عقیدت پیش کیا ،وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے وزیٹر بک میں تاثرات درج کئے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-31/news-1698747034-8735.mp4
یاد رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ آج لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (ایل یو ایم ایس) کے طلباء و طالبات سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ ایک سیشن میں خصوصی شرکت کریں گے۔