ایک نیوز: وزیرداخلہ اور برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی،برطانوی ہائی کمشنر نے افغانیوں کو مزید وقت کی درخواست کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ جن افغانیوں نے برطانیہ کے ساتھ کام کیا انکو ہم انگلینڈ لیجائنگے،کچھ فلائٹس چلارہے ہیں ، کچھ اسی طرح مزید چلائینگے۔
وزیرداخلہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آپ نے کہا تھا کہ برطانیہ دو ماہ میں آپریشن مکمل کرلیگا لیکن نہیں کیا,جن جن ممالک نے اپنے کو ورکر افغانیوں کو لیکر جانا تھا انکی طرف سے سستی کا مظاہرہ کیا گیا,ہمیں ان تمام افغانیوں کا ڈیٹا فراہم کیا جائے جنہوں کو برطانیہ بھیجا گیا.
ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ جن کو مزید بھجوارہے ہیں انکا ڈیٹا شیئر کیا جائے،اب تک کتنے افغانی برطانوی سفارتخانہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں انکی بھی تفصیل فراہم کی جائے۔