ایک نیوز : موٹروے ایم ٹو شیخوپورہ کے قریب کوسٹر نے موٹر وے پولیس کا سب انسپکٹر کو کچل ڈالا، زخمی اہلکار اسپتال منتقل کرنے کے دوران د م توڑ گیا۔
رپورٹ کے مطابق سب انسپکٹر فیاضت شاہ نے لین وائلیشن کرنے والی کوسٹر کو رکنے کا اشارہ کیا تھا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ جلالپور بھٹیاں سے آنیوالی مسافر کوسٹر کے ڈرائیور نے غفلت سے پٹرولنگ افسر کو ہٹ کیا۔
غلام قادر سندھو سیکٹر کمانڈر موٹر وے پویس نے بتایا کہ شہید پٹرولنگ افسر فیاضت شاہ نہایت ایماندار اور پیشہ ور پولیس افسر تھے۔جبکہ شہید فیاضت علی 20 سال سے موٹروے پولیس کا حصہ تھے .