لاہورمیں سکول کے باہر سے طالب علم اغوا، سی سی ٹی وی فوٹیج 

Oct 31, 2023 | 12:21 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز :  ستوکتلہ کے علاقے سے 17 سالہ نوجوان کو گن پوائنٹ پر اغوا کرنے کی اصل کہانی ایک نیوز سامنے لے آیا۔

تفصیلات کے مطابق اشتہاری ملزموں نے نوجوان کو اغوا کیا،ملزم مغوی کے چچا کوپہلے قتل کرچکے ہیں۔پولیس نے مغوی کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ستوکتلہ پولیس نے 17 سالہ نوجوان ارحم کے اغوا کا مقدمہ اسکے باپ تصدق حسین کی مدعیت میں درج کر لیا ۔

ایف آئی آر  میں کہا گیا ہے کہ تصدق حسین نے پولیس کو بتایا کہ کار نمبر 4183/LE  پر غلام مصطفی اور تقاصر منشا ساتھیوں سے ملکر  ارحم کو اغوا کر کے لے گئے۔ ملزمان سے دیرینہ دشمنی چل رہی ھے 2017 میں ارحم کے چچا کو بھی قتل کر چکے ہیں۔17 سالہ ارحم کی جان کو خطرہ ھے پولیس فوری ملزمان تلاش کرے۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ لاہور تھانہ ستوکتلہ کی حدود سے طالب علم کو اسکول سے باہر سے اغواکرلیا گیا، اغوا کنندگان   نوجوان پر تشدد  بھی کرتے رہے۔

رپورٹ کے مطابق  اغوا کار سکول کے سامنے سے طالب علم  کو زبردستی کار میں بٹھا کرلے گئے۔ 

طالب کو مارتے پیٹتے بھی رہے ۔ ایک نیوز نے خصوصی ذرائع سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ۔ 

  لاہور پولیس نے اغوا کاروں کی تلاش کے لئیے شہر بھر میں ہائی الرٹ کردیا  ہے اور ملزمان کی نشان دہی کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جارہی ہے۔

مزیدخبریں