غیرملکیوں کا انخلا عدالت میں چیلنج ،  حکومت  کو نوٹس جاری

immigrants eviction 1
کیپشن: immigrants eviction 1
سورس: google

ایک نیوز : پاکستان میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے حکومتی ڈیڈ لائن کا معاملہ۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے افغان شہری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ  حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صرف غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس جانے کا کہا گیا ہے۔

درخواست گذار کا موقف ہے کہ میرے اور اہلیہ کے پاس مہاجر کارڈ موجود ہے جبکہ تین بچے کم عمر ہیں اور سکول میں زیر تعلیم ہیں۔ 23 اکتوبر کو وزارت داخلہ کے اہلکاروں نے ہماری رہائشگاہ پر آکر افغانستان واپس جانے کا عندیہ دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا افغان شہری  نے وزارت داخلہ اور سیفران کو معاملے پر درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہوئی، اداروں کی طرف سے ہراساں کئے جانے کے عمل کو روکا جائے۔ ہمیں سنے بغیر اداروں کو کوئی سخت ایکشن لینے سے روکا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کر تے ہوئے جواب طلب کرلیا جبکہ سماعت ملتوی کردی گئی۔