استحکام پاکستان پارٹی میں نہیں شامل ہورہا ، انہیں ’’ بیسٹ آف لک‘‘اسد عمر

Oct 31, 2023 | 10:24 AM

ایک نیوز : پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے بھی پارٹی کی طرف سے دعوت دی گئی تھی، میں پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہوں۔

اسد عمر نے استحکام پاکستان پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ ‘انکی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔’

مزیدخبریں