سموگ نے لاہور کو لپیٹ میں لے لیا ، سانس لینا مشکل

Oct 31, 2023 | 10:13 AM

 ایک نیوز : فضائی آلودگی کی بڑھتی شرح شہریوں کے لیے وبال جان بن گئی ، شہریوں کا سانس لینا مشکل ہوگیا ، بزرگوں اور بچوں میں سانس کی بیماریاں بڑھنے لگیں ۔

 رپورٹ کے مطابق منگل کے روز ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 410 ریکارڈ کیا گیآ ۔لاہور آلودگی کے اعتبار سے ملک بھر میں پہلے نمبر پر آگیا 

یوایس قونصلیٹ 563,مال روڈ 457، سید مراتب علی روڈ 434ائیر کوالٹی ریکارڈ  جبکہ  فیز 8 ڈی ایچ اے 337  اے کیو آئی کی شرح ریکارڈ کی گئی ۔

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاریکردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ لاہوریے دوران سفر سپیڈ لیمٹ کا خیال رکھیں ۔شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں 

 دوسری طرف شہر لاہور  کے موسم میں  خنکی محسوس کی جا رہی ہے ۔درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ 

جبکہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان موجود نہیں ۔کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری ریکارڈ کیا جائے گا ۔

دوسری طرف  انتہائی سموگ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور نمحمد علی رندھاواے ریونیو ٹیموں اور تمام افسران کو احکامات جاری کردئیے۔

کمشنر لاہور نے سڑکوں پرپانی چھڑکاو کیلئے زیادہ تعداد میں مسٹ گاڑیاں استعمال کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ریونیو ٹیمیں اور افسران آج کا پورا دن فصلوں کو آگ لگانے کیخلاف کاروائیوں پر فوکس کریں۔ک

تمام افسران بھٹوں کو چیک کریں گے۔ہدایات کی  خلاف ورزی پر سخت ترین کاروائی کریں۔شمالی لاہور اور محمود بوٹی ایریا میں خصوصی ٹیمیں حرکت میں آجائیں اورہر پلانٹ اور صنعتی یونٹ کو چیک کریں۔کمشنر لاہور 

کمشنر لاہور نے آج شام تک ہر ٹیم اور افسران سے کاروائیوں کی  علیحدہ علیحدہ رپورٹ بھی طلب کر لی۔

 اسی طرح انہوں نے بغیر ایمشن کنٹرول سسٹم کے چلنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کر نے کا حکم دیا ہے ۔

 اس وقت شہر میں مسٹ گاڑیوں کے ذریعے جناح ہال تا کلمہ چوک۔فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال روڈ۔ہربنس پورہ روڈ۔و دیگر روڈز پر پانی کا چھڑکاو جاری ہے جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کو حکم دیا گیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ٹریفک پولیس  سپیشل اسکوڈز کے ذریعے دھواں چھوڑنے والی ہر گاڑی کیخلاف کاروائی کرے۔انسداد سموگ کاروائیوں اور ایکشنز میں تیزی لائی جائے۔خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس رکھیں۔

مزیدخبریں