ایک نیوز : ایپکس کمیٹی میں کئے گئے حکومتی احکامات کے پیشِ نظر افغان باشندے رضاکارانہ طور پر بذریعہ چمن بارڈر اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے وطن واپسی کے حوالے سے افغان باشندوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "حکومت پاکستان کے غیر قانونی افراد کی وطن واپسی کے فیصلے سے ہم خوش ہیں"
ایک افغان شہری کا کہنا تھا کہ "ہم نے عزت سے پاکستان میں روزگار کیا، پاک فوج کا رویہ بھی ہمارے ساتھ بہت اچھا ہے"
"ہم چمن بارڈر پہنچ گئے ہیں یہاں سے جلد افغانستان پہنچ جائیں گے"
"ہم بغیر کاغذات کے آئے تھے، اب انشاللہ قانونی طریقے سے آئیں گے"
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم حکومت پاکستان سے مطمئن ہیں، ہمیں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچایا گیا"
"ہم نے پاکستان میں بہت اچھا وقت گزارا"اپنے وطن واپسی پر خوش ہیں مگر پاکستان چھوڑنے پر اداس بھی ہیں۔