غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کا آخری دن

Oct 31, 2023 | 09:40 AM

ایک نیوز : غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کا پاکستان چھوڑنے کا آخری دن آج ہے ۔ 

رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے لئے رضا کارانہ  بنیادوں پر ملک چھوڑنے کا آج آخری دن ہے۔

غیر قانونی تارکین وطن کو ڈیڈ لائن دینے کے بعد حکومتِ پاکستان باعزت طریقے سے اپنے وطن واپس بھیج رہی ہے ۔

حکومت پاکستان کی جانب سے غیر قانونی تارکین وطن کو ٹھہرانے کا مؤثر انتظام کیا گیا ہے۔ کے پی اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پناہ گزین کیمپس قائم کئے گئے ہیں پناہ گزین کیمپس میں کھانے پینے، ادویات، علاج معالجے سمیت ضروریات زندگی کی تمام بنیادی سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔

افغان شہریوں کا وطن واپسی کا سلسلہ جاری  ہے ۔حکومتی احکامات کے پیشِ نظر طورخم اور چمن بارڈر سے روزانہ ہزاروں افغان باشندے اپنے وطن واپس جا رہے ہیں۔

30 اکتوبر کو 11,553 افغان باشندے اپنے ملک چلے گئے۔11,553 افغان شہریوں میں 3153 مرد، 2823 خواتین اور 5577 بچے اپنے ملک چلے گئے۔

افغانستان روانگی کے لیے512 گاڑیوں میں 487 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی اور یہ سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔

اب تک کل 104,481 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہوچکی ہے۔

مزیدخبریں