نوازشریف کی زیرصدارت اہم اجلاس،پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ ہوگیا

nawaz sharif
کیپشن: nawaz sharif
سورس: google

ایک نیوز :پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا طلب کردہ پارٹی کا جاتی امرا میں ہونے والا اعلی سطح کا اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود تھے،اجلاس میں مسلم لیگ کی تمام اعلی قیادت شریک ہوئی،اجلاس تقریبا ساڑھے 4 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہا،اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی، پارٹی منشور سمیت دیگر معاملات پر اہم فیصلے کر لئے گئے۔

پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں، نواز شریف کے جلسوں کے شیڈول اور پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت مکمل ہوگئی،نواز شریف نے اجلاس کے شرکا کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا،آج کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے حوالے سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کچھ دیر بعد جاتی امرا کے باہر میڈیا کو بریفنگ دیں گی۔

قبل ازیں نواز شریف نے پارٹی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس جاتی امراء رائیونڈ میں طلب کر لیا ۔ 

اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف بھی موجود ہیں جبکہ چیف آرگنائزر مریم نواز، سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز، سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، ملک احمد خان اور انوشہ رحمان بھی اجلاس میں شریک ہیں ۔

اجلاس کے دیگر شرکا میں سلیمان شہباز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق،میاں جاوید لطیف، رانا تنویر حسین، احسن اقبال، سردار ایاز صادق۔عابد شیر علی، عطاء اللہ تارڑ، طلال چوہدری  بھی شامل ہیں۔

نواز شریف تقریبا 4 سال کے بعد پارٹی کے اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔ 
نواز شریف کی زیرصدارت پارٹی اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، آئندہ عام انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا ۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف کی سیاسی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے اورپارٹی کی انتخابی مہم کے آغاز، انتخابی منشور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اسی طرح اجلاس میں نواز شریف کے ملک بھر کے دوروں کے ابتدائی شیڈول بھی زیرغورآیا جبکہ  دیگر سیاسی جماعتوں سے روابط کا آغاز کرنے پر مشاورت کی گئی۔