ایک نیوز:ڈبلیوٹی اےفائنلزکےافتتاحی میچ میں بیلا روس کی نامور ٹینس سٹار اور ٹاپ سیڈڈ آریانا سبالینکا اور امریکی ٹینس کھلاڑی جیسکا پیگولا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں گروپ مرحلے میں اپنے میچز جیت لئے ۔
ڈبلیو ٹی اے فائنلز گروپ میچز میکسیکو میں جاری ہیں ، پیر کو ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی میچ میں بیلاروس کی آریانا سبالینکا نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یونانی حریف کھلاڑی ماریا سیکاری کو سٹریٹ سیٹس میں 0-6 اور 1-6 سے ہرا کر پہلی فتح حاصل کرلی۔
ایک اور میچ میں امریکا کی جیسکا پیگولا نے بھی پہلی فتح اپنے نام کرلی، انہوں نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے گروپ مرحلے کے ابتدائی میچ میں قازقستان کی ایلینا ریباکینا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 2-6 سے شکست دے کر ایونٹ میں ابتدائی کامیابی حاصل کرلی۔
چار کھلاڑیوں کے دو گروپ میچز آئندہ جمعہ کو راؤنڈ رابن میچوں میں مقابلہ کریں گے اور ہر گروپ میں دو ٹاپ فائنشر سیمی فائنل میں پہنچیں گے۔
ڈبلیوٹی اے فائنلز: آریانا سبالینکا اورجیسکا پیگولا نےکامیابی حاصل کرلی
Oct 31, 2023 | 07:33 AM