سنجےدت اورریپربادشاہ سمیت40افراد پرمقدمہ درج

سنجےدت اورریپربادشاہ سمیت40افراد پرمقدمہ درج
کیپشن: A case has been filed against 40 people including Sanjedut and Rapper Badshah

ایک نیوز:بالی ووڈکےایکشن ہیروسنجےدت اورمشہورگلوکارریپربادشاہ سمیت40افرادکےخلاف ڈیجیٹل پائریسی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈکےایکشن ہیروسنجےدت جوکہ اکثروبیشترمقدمات کی زدمیں رہتےہیں،اب سنجےدت اورریپربادشاہ سمیت 40افرادکےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔
بھارتی میڈیاکےمطابق ایک میڈیاکمپنی نےان شخصیات پر ڈیجیٹل پائریسی کا الزام عائد کیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ بالا افراد نے آئی پی ایل میچز اسٹریم کرنے کے حوالے سے حقوق املاک دانش کی خلاف ورزی کی ہے۔
واضح رہے کہ دہلی سے تعلق رکھنے والے37 سالہ گلوکار و ریپر بادشاہ مخصوص انداز کی موسیقی سے سامعین کو مدہوش کرنے کی شہرت رکھتے ہیں لیکن اب ان پر یہ نئی مصیبت آن پڑی ہے جس کے بعد وہ اپنے خلاف درج مقدمے کا سامنا کرنے کیلئےمہاراشٹرا کے سائبر آفس کے روبرو پیش ہوئے۔