ایک نیوز:بھارتی لیجنڈری اداکاروں کی جوڑی امیتابھ بچن اوررجنی کانت33سال بعدایک ساتھ بڑےپردےپرواپس آرہےہیں۔
تفصیلات کےمطابق بالی ووڈسٹاراداکارامیتابھ بچن اوررجنی کانت تحویل عرصےبعدایک ساتھ بڑےپردےپرایک ساتھ نظرآئینگے۔
سٹاراداکاروں کی جوڑی کی فلم”تھیلیور170“کامداحوں کوشدت سےانتظارہےتاکہ وہ اپنے پسندیدہ فنکاروں کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔
فلم کی پروڈکشن ٹیم نے مداحوں میں جوش بڑھانے کیلئے لیجنڈری اداکاروں کی ایک تازہ تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
When Superstar and Shahenshah met on the sets of #Thalaivar170 ????
— Lyca Productions (@LycaProductions) October 29, 2023
Reunion on screens after 33 years! ???? #Thalaivar170 is gonna be double dose of legends! @rajinikanth @SrBachchan
Done with MUMBAI Schedule ️✨@tjgnan @LycaProductions #Subaskaran @gkmtamilkumaran… pic.twitter.com/LfyV3rP2JI
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں اداکار ایک آفس کے سیٹ میں موجود ہیں، رجنی کانت مسکرا رہے ہیں جبکہ امیتابھ ان کو موبائل پر کوئی اہم چیز دکھا رہے ہیں۔
پوسٹ میں یہ اعلان بھی کیا گیا ہے کہ دونوں اداکار ممبئی میں شیڈول شوٹنگ کو مکمل کرچکے ہیں اور نئی فلم لیجنڈز کی طرف سے ڈبل ڈوز ہوگی۔
امیتابھ بچن فلم میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں اور اس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی گئی جبکہ رجنی کانت پولیس افسر کا کردار ادا کریں گے۔