ایک نیوز : نگران وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنےکی منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ کابینہ نے تاجکستان اور پاکستان کے درمیان تعاون کے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دے دی ہے، یہ منظوری صنعتی اشیاء اور خدمات کے شعبے میں درآمدات و برآمدات بڑھانےکے لیے ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پاکستان اسٹیل ملزکارپوریشن کی نجکاری کو نجکاری پروگرام سے نکالنےکی منظوری بھی دی گئی، کابینہ نے وزارت صنعت و پیداوار کو آئندہ کا لائحہ عمل تجویزکرنےکی ہدایت کی ہے۔