ایک نیوز :پاکستان کرکٹ ٹیم کےاوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہاہے کہ کرکٹ ایسا کھیل ہے کہ آن دا ڈے غلطیاں کم کرنی چاہیے لیکن میچز کے روز ہماری ٹیم غلطیاں زیادہ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے مسلسل شکست کے بعد فخر زمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری ٹیم کا ماضی کچھ ایسا ہی رہا کہ مشکل وقت میں اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی خاصی محنت کررہے ہیں، ہماری پوری کوشش ہے کہ تینوں میچز جیتیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی ٹیم ہارتی ہے تو باتیں بہت آتی ہیں،حقیقت ہے کہ ٹیم نے ایفرٹ بہت کی ہے، شاہین اور حارث خود بہتر بتاسکتے ہیں کہ ان کے ذہن میں اس وقت کیا چل رہا ہے۔میں جب بھی ان کے ساتھ ہوتا ہوں تو اچھی کارکردگی دکھانے کی باتیں کرتے ہیں، ساتھ ہی کنڈیشن اچھی ہیں، بیٹرزکیلئے تو بہت سازگار کنڈیشن ہے۔
فخر زمان کا اپنی فٹنس کے حوالے سے کہا کہ گھٹنے کی انجری ایسی ہوتی ہے جو لمبی چلتی ہے، پی سی بی میڈیکل پینل نے بہت کام کیا جس کی وجہ سے جلدی فٹ ہوگیا۔
قومی بلے باز کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑی بھی بہت دکھی ہیں لیکن جب ناکامیاں ہوتی ہیں تو دبائوبھی بڑھ جاتا ہے جو بھی وقت ملا اس میں خامیاں دور کیں، جب ہارتے ہیں تو منفی خبریں بہت چلتی ہیں۔