ایک نیوز :گوگل نے اپنے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ بارڈ کو مزید بہتر بنا دیا ہے۔
اب گوگل بارڈ کی جانب سے رئیل ٹائم میں صارفین کے سوالات کا جواب دیا جائے گا۔اس سے قبل گوگل بارڈ کو کسی سوال کا جواب دینے کے لیے کچھ وقت لیتا تھا جس کے بعد وہ اسکرین پر نظر آتا تھا۔اس کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی اور بنگ چیٹ میں رئیل ٹائم میں جواب دیا جاتا تھا۔
یہی وجہ ہے کہ گوگل نے اپنے اے آئی چیٹ بوٹ میں رئیل ٹائم جواب دینے کے فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ گوگل نے فروری 2023 میں اپنے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو متعارف کرایا تھا اور مارچ میں لوگوں کو اس تک رسائی فراہم کرنا شروع کی تھی۔مئی میں گوگل بارڈ کو 180 سے زائد ممالک اور خطوں میں متعارف کرایا گیا تھا۔
اسی طرح ستمبر میں گوگل نے بارڈ کو جی میل، ڈاکس اور ڈرائیو جیسی سروسز کا حصہ بھی بنایا گیا تھا، تاکہ صارفین اے آئی چیٹ بوٹ سے مخصوص تفصیلات یا ای میلز کی سمری حاصل کر سکیں گے۔
گوگل نے اسے ایکسٹینشنز کا نام دیا ہے اور اس سے ای میلز یا دستاویزات کے ڈھیر میں سے مخصوص تفصیلات تلاش کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔