آج کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی، شکیب الحسن

کل کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی، شکیب الحسن
کیپشن: Tomorrow's match is important, both teams will try to win, Shakibul Hasan

ایک نیوز:بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن کاکہنا ہے کہ آج کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی۔
کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شکیب الحسن کا کہنا تھا کہ نظریں آج کے میچ پر ہیں، اس میں اچھا کر کے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ ٹیم میٹنگز میں بات کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال سے کیسے نکلیں؟ اہم بات یہ ہے کہ ہم میدان میں وہ کریں جو ہم پلان کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ہمارے لیے کل کا میچ اہم ہے، دونوں ٹیمیں جیتنے کی کوشش کریں گی۔
شکیب الحسن نے کہا کہ میں خود پرفارم کرنے کےلیے بےتاب ہوں، ٹیم کے رزلٹ ہماری گراؤنڈ میں پرفارمنس سے ہی جڑے ہیں۔ پاکستان سے بہتر کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں اچھا کر کے چیمپئنز ٹرافی میں جگہ پکی کریں۔