ایک نیوز نیوز : تحریک لبیک پاکستان نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی ۔
پی ٹی آئی میرپور آزاد کشمیر کے سابق ضلعی صدرقمر چودھری نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان میں شمولیت اختیار کرلی ۔ساتھ ہی قمر چودھری نے تحریک لبیک کے ٹکٹ سے بلدیاتی الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کر دیا۔اس موقع پرٹی ایل پی کے کارکنوں نے قمر گجر کوتحریک لبیک میں شامل ہونے پر خوش آمدیدکہا ۔