ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست گجرات میں موربی کے علاقے میں پرانا پُل گرنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ پُل اپنے توازن میں نہیں اور یہ مسلسل ہل رہا ہے، جسے اُس وقت وہاں موجود لوگوں نے نظرانداز کردیا۔
دیکھتے ہی دیکھتے ایک طرف موجود پُل کو سنبھالنے والی تمام رسیاں ٹوٹ گئیں اور پُل پر موجود تمام افراد پانی میں جاگرے۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل پیش آئے اس حادثے میں اب تک 141 افراد کی ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پُل حادثے میں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
More than 100-year-old Morbi cable bridge which was recently renovated collapsed in Gujarat, India. Many feared dead.
— The Poll Lady (@ThePollLady) October 31, 2022
Some people were caught on camera dangerously shaking the overcrowded bridge. pic.twitter.com/xy3EZNbixK
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت پُل پر تقریباً 500 سے زائد افراد موجود تھے جو مذہبی رسم کی ادائیگی میں مصروف تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے 177 افراد کو بچالیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر موربی میں بنا یہ پُل 150 سال پرانا ہے جس کا حال ہی میں مرمتی کام مکمل ہوا تھا، پُل مقامی لوگوں کی سیر وتفریح کے لیے بھی استعمال ہوتا تھا۔