عامر خان کی والدہ دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل

Oct 31, 2022 | 23:23 PM

ایک نیوز نیوز: بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان کی والدہ زینت حسین  دل دورہ پڑنے کے باعث  ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں جہاں عامر خان سمیت دیگر اہلِ خانہ موجود ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عامر خان کی ماں کی حالت میں اب بہتری آرہی ہے تاہم اہلِ خانہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ عامر خان کے والد  بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور پروڈیوسر اور ہدایتکار ہیں اور عامر خان نے اپنے والد کی ہی فلم سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔

مزیدخبریں