ایک نیوز نیوز: برطانوی شہر ڈوور میں امیگریشن بارڈر فورس کے ہیڈ کوارٹر پر پیٹرول بم پھینک کر حملہ آور نے خود کشی کرلی۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے امیگریشن سینٹر پر آتش گیر مادہ پھینکا اور اس حملے کے بعد خودکشی کرلی۔فائر اینڈ ریسکیو سروس نے بروقت پہنچ کرآتش گیر مادے اور تیل بم کے باعث لگنے والی آگ پر قابو پالیا ۔پولیس کی ٹیمیں کچھ ہی دیر میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔وزارت داخلہ کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں علاقے میں تعینات کر دی گئیں