خاتون صحافی کی موت: پولیس رپورٹ سے عمران خان کےکنٹینرکا ذکر غائب

Death of a female journalist: Imran Khan's container is missing from the police report
کیپشن: Death of a female journalist: Imran Khan's container is missing from the police report

ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں خاتون صحافی کی ہلاکت کی رپورٹ درج کرلی گئی ، پولیس رپورٹ سے عمران خان کے کنٹینر کا ذکر غائب کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق تھانہ صدرکامونکی پولیس نے خاتون صحافی صدف نعیم کی ہلاکت کی رپورٹ درج کی ہے تاہم رپورٹ میں عمران خان کےکنٹینرکا ذکر نہیں کیا گیا۔رپورٹ میں لکھا گیا کہ سادھوکی میں رہنماؤں کےخطاب کے بعدلانگ مارچ کامونکی کی جانب روانہ ہوا، شام سوا پانچ بجے خاتون اینکر صدف ایک کنٹینرکی کوریج کی کوشش کرتے ہوئےگرگئیں، خاتون کنٹینر کے نیچے آکر زخمی ہوئیں اور  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔شہادتیں اکٹھی کرنے کے لیے موبائل فارنزک لیب کو طلب کیا گیا، متوفیہ کے شوہر محمد نعیم بھٹی نےگواہ فہیم بھٹی کےہمراہ تحریری بیان دیا، جس میں کہا گیا کہ میری بیوی صدف بطور اینکر اور رپورٹر نیوز چینل میں کام کرتی تھی، ڈیوائیڈر پر کھڑی میری بیوی گر کرکنٹینر کے نیچے آگئی اور موقع  پر وفات پاگئی، یہ ایک حادثہ ہے میں نہ کسی کےخلاف کارروائی کرانا چاہتاہوں اور  نہ پوسٹ مارٹم کراناچاہتا ہوں۔