ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما پرویز خٹک نے حکومت کیساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے حقائق بیان کردیئے ۔
تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نےسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مارچ کے لیے تیار ہیں۔ رانا ثنا اللہ بدمعاشی دکھارہےہیں۔ ہم اگر غیر قانونی کام کرتے ہیں تو ہمارے خلاف ایکشن لیں۔
ان کا کہناتھا کہ ہماری ابھی حکومت سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس وقت کوئی بیک ڈور مذاکرات ہو رہے ہیں۔ کچھ لوگ ڈراؤنا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں۔پرویز خٹک نے مزید کہا کہ فوج کی اپنی صوابدید ہے، جو طریقہ کار ہے، ہمیں کسی پر اعتراض نہیں۔ جو بھی آرمی چیف آئے گا، منظور ہوگا۔ تاحیات ایکسٹینشن کیسے ہو سکتی ہے، یہ آئین میں نہیں ہے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ یہ حکومت سازش کے تحت بنائی گئی ہے۔ جو حکومتیں 30، 35 سال سے حکومتیں کرتی رہیں، یہ اگر لائق ہوتے تو ملک ترقی کر چکا ہوتا اور پاکستان آج اتنا مقروض نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ جو قرضے لیے ہیں، اس کا پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں۔ یہ حکومت اس لیے آئی کہ اپنی چوریاں چھپائے اور عدالتوں سے اپنے کیسسز ختم کریں۔اگر احتجاج کے دوران کوئی نقصان ہوا تو ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بعد میں ہوگا کہ کب اسلام آباد میں داخل ہوں گے یا نہیں۔