لانگ مارچ کی آخری منزل کیا؟ عمران خان کے بھانجے نے غلطی سے پلان لیک کردیا

Oct 31, 2022 | 20:12 PM

ایک نیوز نیوز: پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ لاہور سے شروع ہوکر اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔ لانگ مارچ کے دوران عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے ایک نیوز نیوز سے کی جانے والی خصوصی گفتگو میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حسان نیازی سے لانگ مارچ کی آخری منزل سے متعلق کیے جانے والے سوال کے جواب میں غلطی سے لانگ مارچ کی آخری منزل کے بارے میں بھی بتا گئے۔ انہوں نے کہا کہ 'خان صاحب بلا لیکر پہنچ رہے ہیں پنڈی' 

تاہم جب انہیں پتہ چلا کہ تیر کمان سے نکل چکا ہے تو انہوں نے ہلکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ ابھی یہ بھی نہیں پتہ کے اسلام آباد جاتے ہیں یا پنڈی۔

حسان نیازی نے اور کیا کہا؟ ویڈیو دیکھیں:

مزیدخبریں