شہباز شریف نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا

شہباز شریف نے کسانوں کیلئے تاریخی پیکج کا اعلان کردیا
کیپشن: Shahbaz Sharif announced a historic package for farmers(file photo)

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کسان پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کسان پیکج کے تحت 1800 ارب کے قرضے کو یقینی بنائیں گے کہ کسانوں کو ملیں۔ ان قرضوں پر سود پر حکومت سبسڈی دے گی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں یہ قرض 400 ارب روپے زیادہ ہے۔ 

کسان پیکج کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں گندم کے بیچ کے 12 لاکھ بیگ تقسیم کریں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں بےزمین کاشتکاروں کے لیے پانچ ارب کے سبسڈائزڈ قرضے دینے کا اعلان کرتے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کیے جارہے ہیں۔ زرعی شعبے میں سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے لیے 10 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ زرعی شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرضے دیے جائینگے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ باہر سے پانچ سال تک پرانے ٹریکٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ملک میں ٹریکٹر کی قیمتیں کم نہ کرنے پر یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ٹریکٹر کے پارٹس پر ڈیوٹی 35 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کردی گئی ہے۔ 

کسان  پیکج کے تحت پانچ لاکھ ٹن یوریا درآمد کیا جائے گا۔ جس میں سے دو لاکھ ٹن یوریا درآمد کیا جاچکا ہے۔ ڈی اے پی کی فی بوری قیمت 2500 روپے کم کرائی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضوں پر سود کو معاف کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈی اے پی کی فی بوری اب 11 ہزار 250 روپے ہوگی۔ ڈی اے پی کی پیداوار کیلئے کھاد بنانے والوں کو سستی گیس فراہم کی جائے گی۔ 

متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضوں کی معافی کیلئے 10 ارب 60 کروڑ روپے رکھے ہیں۔ اس کے علاوہ 26 لاکھ ٹن گندم درآمد کی جائے گی۔ دس لاکھ ٹن گندم درآمد کی جاچکی ہے، ملک میں گندم کی کوئی قلت نہیں ہوگی۔ جب بھی صوبے چاہیں گے گندم فراہم کردی جائے گی۔ تین لاکھ ٹیوب ویلوں کے مالکان کو قرضے دیں گے۔