بالی وڈ تھرلر فلم ’’ مونیکا او مائی ڈارلنگ‘‘ کا ٹریلرجاری

monica o my darling trailer
کیپشن: monica o my darling trailer
سورس: google

ایک نیوز نیوز: وسن بالا کی نیٹ فلیکس پر آنیوالی ڈارک کامیڈی فلم مونیکا او مائی ڈارلنگ کا ٹریلر جاری کردیا گیا

  سسپنس سے بھرپور فلم میں بلیک میلر ہما قریشی کو قتل کرنے کے لیے سکندر کھیر اور بگاوتی پیرومل  نے راج کمار راؤ سے ہاتھ ملایا ہے ۔

۔ فلم میں راج کمار راؤ، ہما قریشی، اور رادھیکا آپٹے  اہم کردار ادا کررہے ہیں  ۔ فلم  کا تانا بانا محبت، دھوکہ دہی، بلیک میلنگ اور قتل کی سازش کے گرد بنا گیا ہے  ۔ 

فلم میں جب  مونیکا کو مارنے اور اس سے چھٹکارا پانے کے لیے مردوں کی کوششیں قابل دید ہیں  ۔ سوشل میڈیا صارفین نے  ٹریلر دیکھ کر تبصرہ کیا ہے کہ یہ ٹریلر میں بالی ووڈ کی کچھ بہترین ڈارک کامیڈیز کی یاد دلاتا ہے۔

وسن بالا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں سکانت گوئل، اکانشا رنجن کپور اور زین میری بھی ہیں۔ سنجے روترے اور سریتا پاٹل کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 11 نومبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوگی۔