مخالفین نے رنجش پر شہری کا کان چبا ڈالا

Oct 31, 2022 | 16:33 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: اوکاڑہ میں مخالفین نے رنجش پر شہری کا کان چبا ڈالاہے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہری غلام حیدر نے ملزم انور کے خلاف سرکاری زمین پر قبضے کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔ ملزمان نے پہلے غلام حیدر کو گاؤں میں مارا جس کے بعد  شہری کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ میڈیکل کے لئے آئے ہسپتال میں دوبارہ ملزمان نے غلام حیدر کو نہ صرف مارا بلکہ اس کاکان بھی چبا ڈالا ۔ جس کے بعد ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ۔

غلام حیدر کا موقف  ہے کہ ملزمان نے سرکاری اراضی پر قبضہ کر کے دوکانات بنا کر فروخت کر رہے تھے ۔ملزمان کے خلاف آنٹی کرپشن اور ڈی سی کو درخواست دی تھی ۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667215898-6337.mp4


ملزمان کے خلاف تھانہ صدر اوکاڑہ اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن میں مقدمات درج کر لیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں