سکول میں جنریٹر کے دھواں سے 14 بچے بے ہوش

Oct 31, 2022 | 15:56 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: لیاری  کے علاقے بغدادی میں اسکول میں گیس کے اخراج کا واقعہ پیش آیاہے۔ جس کے باعث 14 بچے بے ہوش ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق نجی اسکول میں بچے جنریٹر کا دھواں بھرنے سے بے ہوش ہوئے ہیں جس سے 14 بچوں کی حالت بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے   کہ 8 بچوں کو سول اسپتال کی ایمرجنسی میں لایا گیا  ہے۔  تمام بچوں کی حالت خطرے سے باہر ہے  اور انہیں طبی امداد دے کر گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

 گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متاثرہ بچوں کو فوری طبی امداددینےکی ہدایت بھی کی ہے۔

دوسری جانب شیخوپور میں گورنمنٹ ہائی سکول کےسامنےبس سےگرکرنوجوان جان بحق ہو گیاہے۔ جان بحق ہونےوالے18 سالہ نوجوان کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے۔ عثمان چلتی بس سےاترتےہوے پاؤں پھسلنےسےٹائرتلےآکرجاں بحق ہوا ہے۔

مزیدخبریں