لانگ مارچ پلان بی، اسد عمر نے خیبرپختونخوا کی کمان سنبھال لی

لانگ مارچ پلان بی، اسد عمر نے خیبرپختونخوا کی کمان سنبھال لی

 ایک نیوز  نیوز: حقیقی آزادی مارچ کے اگلے مرحلے اور ملک بھر سے قافلوں کی تیاری و روانگی کا معاملہ ، مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر اگلے مرحلے کی نگرانی کیلئے خیبرپختونخوا روانہ  ہوگئے جہاں وہ  شام کو ایوانِ وزیراعلیٰ میں اہم اجلاس کی صدارت کریں گے ۔

عمران خان کے پلان اے کے مطابق لانگ مارچ کیلئے پنجاب سے مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر کنٹینر پر اہم اجلاس ہوا جس میں عمران خان نے پنجاب کی قیادت پر اظہار برہمی کیا۔ اہم اجلاس میں عمران خان نے پلان بی کی منظوری دی جسے عملی جامہ پہنانے کیلئے اسد عمر  کے ہاتھ میں کمان سونپ دی گئی ہے۔

عمران خان کے لانگ مارچ کا پلان B:

مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر پختونخوا کے تمام ریجنز سے قافلوں کی تیاری و روانگی کے انتظامات کا جائزہ لیں گے ، خیبرپختونخوا میں انتظامات کو حتمی شکل دینے کے بعد سیکرٹری جنرل اسدعمر راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژنز کی تیاریوں کو بھی حتمی شکل دیں گے۔ 

اس کے بعد اسد عمر کل شام فیصل آباد جائیں گے اور مغربی پنجاب سے نکلنے والے قافلوں کی تیاری کی نگرانی کریں گے ۔

دوسری طرف صدر سندھ علی حیدر زیدی کی قیادت میں سندھ کا بڑا قافلہ آج صبح حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کیلئے نکل چکا ہے۔