ملک مبشر احمد خاں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب تعینات،چارج سنبھال لیا

Oct 31, 2022 | 15:52 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی دفتر آمد پر آفیسران و ملازمین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک مبشر احمد خاں ڈی آئی جی(ہیڈ کوارٹرز) جیل خانہ جات پنجاب کو میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب  کے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ نئے تعینات ہونے والے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب ملک مبشر احمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا,آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کی دفتر آمد پر آفیسران و ملازمین کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا ہے,پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی،چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667213107-5755.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667213162-8916.mp4

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-10-31/news-1667213195-1854.mp4

دفتر آمد پر آئی جی جیل خانہ کی جانب سے دفتر کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا،پہلی میٹنگ کی صدارت کے دوران ماتحت افسران و سٹاف کو اہم ہدایات جاری کی گئیں،افسران و اہلکار بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض منصبی ادا کریں،پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،کرپشن و بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر سابق آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ سمیت تمام ڈی آئی جی صاحبان بھی موجود تھے۔ جنھوں نے آئی جی جیل خانہ پنجاب ملک مبشر احمد خاں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں