کانیے ویسٹ ارب پتیوں کی کیٹگری سے باہر ہو گئے

Oct 31, 2022 | 15:49 PM

ایک نیوز نیوز: امریکی ریپر، نغمہ نگاراور فیشن ڈیزائنر کانیے ویسٹ ارب پتیوں کی کیٹگری سے بھی باہر ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہود دشمن کمنٹس دینے کے بعد کانبے ویسٹ سے نہ صرف ایڈیڈاس کمپنی نے پارٹنرشپ ختم کر لی، بلکہ وہ شدید تنقید کی زد میں بھی ہیں۔

ایڈیڈاس کمپنی کی انتظامیہ نے چند روز قبل سماجی رابطے کی سائٹ پر کانیے ویسٹ سے پارٹنرشپ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

 ایڈیڈاس انتظامیہ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر لکھا تھا کہ کمپنی یہود دشمنی اور کسی بھی قسم کی نفرت انگیز تقریر کو برداشت نہیں کرتی۔ کانیے ویسٹ کے حال ہی میں دیئے گئے کمنٹس نفرت پھیلانے والے ہیں، خطرناک ہیں اور ناقابل قبول ہیں اور وہ کمپنی کی تنوع، شمولیت، باہمی احترام اور انصاف کی اقدار کی نفی کرتے ہیں۔

کمپنی کے پارٹنرشپ ختم کرنے سے پہلے کانیے ویسٹ کی دولت 1٫5 ارب ڈالر تھی، جو کہ اب 400 ملین ڈالر رہ گئی ہے۔ 

مزیدخبریں