ایک نیوز نیوز: وفاقی وزیر ایاز صادق کو وزارت قانون و انصاف کا قلمدان دے دیا گیا ۔
واضح رہے کہ ایاز صادق سابق اسپیکر قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ ایاز صادق سابق وزیراعظم عمران خان کے کلاس فیلو بھی رہ چکے ہیں جبکہ انہوں نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں عمران خان کو شکست بھی دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کے مشورے پر وزیراعظم شہبازشریف نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو وزارت قانون کا اہم قلمدان دینے کا فیصلہ کیا۔
کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا ہے جس کے مطابق ایاز صادق کے پاس وزارت اقتصادی امور کا قلمدان بھی رہے گا ۔
واضح رہے کہ ایاز صادق کو اعظم نذیر تارڑ کی جگہ وزیر قانون بنایا گیا ہے۔
چند روز قبل اعظم نذیر تارڑ کا استعفی صدر مملکت عارف علوی نے منظور کیا تھا۔